شکور احسن کا نیا پوٹھوہاری شعری مجموعہ "بُنمبل " کے نام سے چھپ کر منظرِ عام پر آ چکا ہے ۔
شکور احسن اردو اور پوٹھوہاری میں شعر کہتے ہیں ۔ افسانے اور مضامین بھی لکھتے ہیں ۔
لیکن شاعری اور خصوصی طور پر پوٹھوہاری شاعری میں اُن کے جوہر نمایاں ہو کر سامنے آئے ہیں ۔
پوٹھوہاری زبان و ادب سے لگاؤ کے باعث وہ شعر کہنے کے علاوہ زبان و ادب کی اشاعت و ترویج کے لیے بھی ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں ۔
ایک اچھے منتظم کی حیثیت سے مختلف ادبی تنظیموں کا حصّہ ہیں اور ادبی سرگرمیوں کے لیے خود کو وقف کیے ہوئے ۔
اُن کے تازہ شعری مجموعے نے بھی پوٹھوہاری شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کو متاثر کیا ۔ اور اس شعری مجموعے نے اُنھیں پوٹھوہاری کے صفِ اوّل کے شعرا میں لا کھڑا کیا ہے ۔
اُن کی شاعری جہاں تہذیب و ثقافت سے جڑی ہوئی ہے وہیں اس میں جدت کا رنگ بھی نمایاں ہے ۔
قارئین کتاب کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبر اور پتے پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔
پتہ : گاؤں پنڈوڑہ ڈاکخانہ بھائی خان یونین کونسل جنڈ مہلو
تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی
فون : 03015230171
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں